لاہورہائیکورٹ کے جسٹس صغیر احمد قادری اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے جس کے بعد لاہورہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد کم ہو کر پینتیس رہ گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے چئیف جسٹس عمر عطاءبندیال اور پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججوں نے جسٹس صغیر احمد قادری کو گلدستے دے کر رخصت کیا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔جسٹس صغیر احمد قادری کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد چھتیس سے کم ہو کر پینتیس رہ گئی۔جسٹس صغیر احمد قادری نے رخصت ہونے سے قبل بھی عدالتی امور نمٹاتے ہوئے سترہ ارجنٹ اور تین نوٹس کیسز کی سماعت کی۔جسٹس صغیر احمد قادری کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ سینیئر ترین جج بن گئے ہیں ۔