انگلینڈ میں نئے چینی سال اورموسم بہاراں کے زبردست جشن نےگوروں کو بھی بارش میں کھڑے رہنے پرمجبور کردیا۔
انگلینڈ میں چینی نژاد افراد نے نئے سال اور جشن بہاراں کی تقریب میں لوگوں نے نہایت زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ بارش کے باوجود چینی نژاد افراد کے علاوہ گوروں کی بھی بڑی تعداد اس شاندار جشن میں شرکت کیلئے کھِنچی چلی آئی۔ اس موقع پر لوگ ایک دوسرے کو نئے قمری سال کی مبارکباد بھی دیتے رہے۔ لندن کے ویسٹ اینڈ سے ٹریفلگر سکوائر تک ہونے والے پریڈ میں رنگ برنگے فلوٹس نے بھی اپنا رنگ جمایا، اور ٹریفلگر سکوائر پر فن کاروں نے روایتی ڈریگن اور شیروں کے رقص سے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا۔ اس موقع پر برطانیہ میں موجود چینی سفیر کے ہمراہ متعدد برطانوی عہدیداران بھی شریک تھے۔ تاہم یہ تقریب چین اور برطانیہ کے گلوکاروں، رقص کرنے والوں اور موسیقاروں کے بغیر شاید ادھوری رہتی انگلینڈ میں لندن کے علاوہ مانچسٹر، لیورپول، اور ایڈنبرگ سمیت متعدد علاقوں میں نئے چینی سال کی آمد پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔