کراچی میں دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں آج بھی تیرہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
کراچی کے علاقے گلشن معماراحسن آباد میں نامعلوم افراد کی نے حاجی اللہ بخش ویلفئر آفس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق عدنان،شاکر اور وقاص دوران علاج ہلاک ہوگئے ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق مقتولین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ادھر جمشید کوارٹر کی حدود میں مسلح افراد نے گول گپے فروخت کرنےوالے شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔لیاری میں فدا حسین روڑ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ لیاری جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ کا زخمی سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی دم توڑ گیا جبکہ سچل کےعلاقے میں کچرا کنڈی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب بن قاسم ٹاؤن میں پچیس سالہ عمر جاں بحق ہوگیا جبکہ کھارا در میں بانٹو گلی میں فائرنگ کا ایک زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔صفورا چورنگی میں بھی ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ادھر اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے شیرشاہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئےپولیس اہلکاروں کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا