چودھری نثار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سولہ ہزار آپریشن کیے گئے
قومی اسمبلی کےاجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان گزشتہ تیرہ سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنتا رہا،،آٹھ سے دس دھماکے روز کے معمول بن چکے تھے ،پہلی مرتبہ سویلین حکومت نے تمام پارٹیوں کی مشاورت کیساتھ مذاکرات کا آغاز کی چودھری نثار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں سولہ زار سے زائد آپریشن کیے گئے جس کے دوران بارہ ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا،انٹیلیجنس معلومات پر پانچ سو آپریشن ہوئے اور دہشتگرد کارروائیوں کو روکا گیاوفاقی وزر داخلہ نے کہا کہ دہشتگرد غیر قانونی سموں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے تھے ،، ملک میں تیرہ کروڑ صارفین سمیں استعمال کررہے ہیں،ان میں سے تین کروڑ سموں کی تصدیق ہوچکی ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بائیس دہشتگردوں کو پھانسی دی جاچکی ہے،،سترہ کے کیسز زیر غور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے نہیں دشمنوں کے حوصلے پست کرنے ہیں،دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے