تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین سے متعلق بیان پر الطاف حسین نے معافی مانگ لی

نوشہرہ میں سپیشل کمانڈوزپاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی معافی اپنی جگہ لیکن سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جومزدورزندہ جلائے گئے ان پرکسی کومعافی نہیں ملنی چاہیئے،صوبائی اوروفاقی حکومت سانحے کی جلد تحقیقات کرےعمران خان چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولیس اورفوج کے علاوہ کسی گروپ کواسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، اے پی سی میں بھی وزیراعظم کوتمام مسلح گروپوں کیخلاف کارروائی کامیںڈیٹ دیا تھا،،سینیٹ الیکشن سے متعلق عمران خان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے تمام ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں ،الیکشن میں خفیہ ووٹنگ نہیں ہونی چاہیئے