کہ مسائل کے حل کیلئے وسائل نہیں۔ وسائل ہوتے تو تین سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دیتے:وزیراعظم نواز شریف
چنیوٹ مین معدنی ذخائر دریافت ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قوم کو مبارک ہو چنیوٹ سے سونے، چاندی، لوہے اور تانبے کے بے پناہ ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔جو ملک سے غربت کے خاتمے کا باعث بنے گا ۔نواز شریف نے کہا ملک کو پرامن بنانے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔مسائل کا انبار لگا ہے جس کے حل میں وقت لگے گا۔ن لیگ کی حکومت نے ہمت نہیں ہاری۔مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا دس سال پہلے سنجیدگی سے کام کیا ہوتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔جس اینٹ کو بھی اٹھاو وہیں سے گند نکلتا ہے۔ شہباز شریف محنت کر رہے ہیں لیکن ٹیم کے سارے لوگ محنت نہیں کر رہےوزیراعظم نے کہا ملک کو دہشتگردی توانائی بحران اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔جن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے نواز شریف نے کہا حکومت کے پاس وسائل ہوتے تو تین سال میں بجلی بحران کا خاتمہ کر دیتے۔موجودہ دور حکومت میں بجلی بحران کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ حکومت کے پاس ایک بھی بجلی گھر لگانے کا پیسہ نہیں ہے۔ہر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگنے چاہئیں جبکہ ملک میں گیس کی قلت اب ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو فائدہ جبکہ حکومت کو نقصان پہنچا۔ عوام کے فائدے کیلئے اربوں روپے کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے وزارت عظمی پاکستان میں پھولوں کی سیج نہیں