کشکول ہمیشہ کیلئے توڑنے کا وقت آ گیا ہے:شہباز شریف
چنیوٹ میں ذخائر دریافت ہونے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قوم کیلئے تاریخی خوشخبری لائے ہیں۔ لوہے کی تلاش میں آئے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ تانبا اور سونا بھی نکل آیا۔شہباز شریف نے کہا دوہزار سات میں یہ منصوبہ کوڑیوں کے بھاؤ فراڈ کمپنی کو دے دیا گیاتھا۔ دو ہزار آٹھ میں مسلم لیگ ن نے پنجاب کی حکومت سنبھالی اور اس غیرقانونی ٹھیکے کو منسوخ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم اپنی کرتوتوں کی وجہ سے کشکول نہیں توڑ سکے ۔اب کشکول کو ہمیشہ کیلئے توڑنے کا وقت آ گیا ہے انہوں نے کہا یہ منصوبہ اور معدنیات کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عوام کو خوشحالی دے گا۔ ملکی صورتحال کی وجہ سے کوئی سرمایہ کار پاکستان آنے کو تیار نہیں تھا ۔ لیکن موجودہ حکومت نے سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال کیا ہے ۔اور اب پاکستان کشکول نہیں بلکہ تانبا اور سونا لے کر دنیا کے پاس جائے گا ۔ یہ منصوبہ ملک سے غربت اور جہالت کا خاتمہ کر دے گا