محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی
شمالی اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا،،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی،،لاہور،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،فاٹا،اسلام آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب اور شمالی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،، تاہم مالاکنڈ، بنوں،کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری ریکارڈ کی گئی،کم سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی چھ، استورمیں منفی پانچ، سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔