شامی فوج نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پراسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا
اسرائیلی نے الزام لگایا ہے کہ شام کی سرزمین سے اڑنے والے ایک ڈرون طیارے نے اسرائیلی حدود کی خلاف ورزی کی ،،جس کا جنگی ہیلی کاپٹرنے کامیابی سے تعاقب کیا،،اسرائیلی فضائیہ نے شام سے آنے والے ڈرون کوہدف بنایا لیکن اس دوران شامی فوج نے اسرائیلی ایف سولہ طیارے کومارگرایا،،
جس کے جواب میں دمشق کے قریب کم سے کم بارہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے،، جو گزشتہ تیس سالوں میں اسرائیل کا شام میں سب سے برا حملہ ہے ،،
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کسی بھی جارحیت کا جواب دے گا ،، جبکہ دھمکی دی کہ شام میں ایرانی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا ،،