چار لاکھ اکتیس ہزار سے زائد ووٹرز اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔
حلقہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سید اقبال شاہ ، تحریک انصاف کے امیدوارعلی جہانگیر ترین اور پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا محمد علی بیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
حلقہ میں کل 338 پولنگ سٹیشن اور1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے چھ انتہائی حساس اور41 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن میں چار لاکھ 31 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،، جن میں 2 لاکھ 36 ہزار 496 مرد اور ایک لاکھ 94 ہزار 506 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ضمنی الیکشن میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔ ن لیگ اپنی ہاری ہوئی سیٹ واپس لینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے،دوسری جانب پی ٹی آئی بھی جیتی ہوئی سیٹ کھونانہیں چاہتی۔