چوتھے ون ڈے میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

11 فروری 2018 (12:32)

سائوتھ افریقہ نے ایک روزہ میچز کی سیریز میں شاندار واپسی کی ہے۔۔ چوتھے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم مہمان ٹیم کو 3-1کی واضح برتری حاصل ہے۔بارش سے متاثرہ کھیل میں ساﺅتھ افریقہ کوجیتنے کے لئے 28اوورز میں202رنز کا ہدف دیا گیا۔ ساﺅتھ افریقہ نے مقررہ ہدف 25.3اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔ڈیوڈ ملر39ہینیرچ کلسین 43، ہاشم آملہ 33اور اے بی ڈویلیز 26رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس سے قبل بھارت نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 289رنز بنائے تھے۔ شیکھر دھون 109،کپتان ویرات کوہلی 75اور ایم ایس دھونی نے 42رنز کی اننگ کھیلی۔۔سیریز کا پانچواں میچ پورٹ ایلزبتھ میں 13فروری کو کھیلا جائے گا۔