حریت رہنما مقبول بٹ شہید کی 34ویں برسی منائی جا رہی ہے
دنیا بھر میں مقیم کشمیری آزادی کے متوالے حریت رہنما مقبول بٹ شہید کی 34ویں برسی منا رہے ہیں۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں کرفیو لگا رکھا ہے۔ادھرکٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو احتجاجی مارچ کی قیادت کرنے سے روکنے کیلئے انہیں گھروں پر نظر بند کردیا ہے۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے شریک بانی مقبول بٹ شہید کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل گیارہ فروری انیس سو چوراسی میں پھانسی دی گئی تھی ۔