سستے بازار میں بھی مہنگائی نے عوام کو پریشان کررکھا ہے
شہری سستی اشیا کےحصول کیلئےسستےبازارآتےہیں تاکہ مناسب دام پرراشن خرید کرسکیں، مگر سستے بازار میں بھی مہنگائی نے عوام کو پریشان کررکھا ہے، قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث اشیاخوردنوش شہریوں کی پہنچ سے دور ہیں۔ شہریوں کا کہناتھا کہ سستے بازار میں غریب شہری خریداری کیلئے آتے ہیں مگر مہنگائی انہیں خالی ہاتھ لوٹنے پرمجبورکردیتی ہے ۔۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ریٹس کے حساب سےاشیا معیار کے مطابق نہیں ہوتیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اشیا کی قمتوں میں کمی اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرے،