اس دنیا کے بعد ایک اور دنیا
پاکستان میں ٹیلیویژن کے آغاز سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے سینیئر اداکار قاضی واجد چل بسے ۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔ قاضی واجد کوعلالت کے باعث آج صبح نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھاقاضی واجد کی گزشتہ روز طبیعیت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔قاضی واجد 1930 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔قاضی واجد نے 25 برس تک ریڈیو میں کام کیا جس کے بعد کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، تنہائیاں،پل دو پل اور تعلیم بالغاں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے قاضی واجد نے ان جیسے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔قاضی واجد نے مزاحیہ کردار سے لے کر سنجیدہ کردار میں جاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات کے ساتھ کام کیا جن میں معین اختر، جاوید شیخ، راحت کاظم، قوی اور دیگر شامل ہیں۔انہیں اردو ادب سے بے حد لگاؤ تھا تاہم اکثر قاضی واجد اردو ادب کی محفلوں میں شرکت کیا کرتے تھے۔انہیں مقبول فنکاری کی وجہ سےحکومت پاکستان نے 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔