لاہور: معروف قانون دان اور سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں چل بسیں۔
عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔عاصمہ جہانگیر نے 27 جنوری 1952 کو لاہور میں آنکھ کھولی تھی۔ وہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں
عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف کے باعث فیروز پور روڈ پر واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔66 سالہ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور وہ سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر جانی جاتی تھیں۔نڈر اور باہمت عاصمہ جہانگیر سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی تھیں