ہمارے خلاف مل کرسازش کی گئی, منہ پر ٹیپ لگانے کے بجائے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔ آدھا تیتر، آدھا بٹیر نہیں چلے گا, وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں بیدیاں روڈ کے قریب پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں بھی ہیں اوربدقسمتی سے ہمیں اپوزیشن میں بھی کھڑا کردیاگیا ہے۔یہ جنگ طاقتور طبقات سے طاقت لے کر پارلیمنٹ کو دینے کی ہے۔ سازشیں کرنے والوں کوسمجھ جانا چاہیے کہ فیصلہ دھرنے اور گالیاں دینے سے نہیں ووٹ سے ہوگا,سعدرفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کراچی کو کچرامنڈی بنا دیا ہے۔ زرداری جواب دیں انہوں نے کتنے منصوبے بنائے ہیں۔ عمران خان بھی بتائیں انہوں نے کون سے کالج اور یونیورسٹیاں کھولی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ انصاف کرنے والے اداروں کو قدآور رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ منہ پر ٹیپ لگانے کے بجائے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔ آدھا تیتر، آدھا بٹیر نہیں چلے گا,وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ سب کو آئین کا احترام کرنا ہوگا۔ عوام جلتی پر تیل ڈالنے والوں کو پہچانیں۔ سوشل میڈیا پر ہمیں روزانہ گالیاں پڑتی ہیں۔ لیکن ہم گالی پروف ہوتے جارہے ہیں