سپریم کورٹ نے پولیس مقابلوں کا ازخود نوٹس لے لیا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے آئی جی پنجاب کو پولیس مقابلوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا,چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب عارف نواز سے استفسار کیا کہ کتنے دنوں میں رپورٹ پیش کریں گے۔آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ رپورٹ جمع کرانے کے لئے کچھ وقت درکار ہے,چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی پولیس نے مقابلے کئے ہیں آپ تو انگلیوں پہ گن کے بتا سکتے ہیں اس میں وقت کیوں مانگ رہے ہیں۔عدالت آپ کو لمبی تاریخیں نہیں دےسکتی۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کوپولیس مقابلوں کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنےکا حکم دےدیا