پاکستان نے اب بلندی کی جانب سفر شروع کردیا ہے: وزیراعظم عمران خان
ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستانی عوام کی صلاحیتیں میرے سیاسی سفر میں متحرک کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب بلندی کی جانب سفر شروع کردیا ہے، سمٹ میں پیغام دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا موقع ضائع نہ کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کا یہ نادر موقع ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ متحدہ عرب امارات مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر یواے ای کا دورہ کیا۔