اصغرخان کیس: پاک فوج کے ملوث افسران کیخلاف 4 ہفتے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں پاک فوج کے ملوث افسران کے خلاف 4 ہفتے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کی اور عدالت نے 4 ہفتے کے اندر پاک فوج کے ملوث افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے رپورٹ کا جائزہ وزارت دفاع کے جواب کے ساتھ لیا جائے گا اور جائزہ لیں گے کہ عدالتی حکم پر عمل ہوا یا نہیں۔