شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست، نیب کا بنچ پر اعتراض

نیب نے شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت کرنیوالے بنچ پر اعتراض کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفو ظ کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہباز شریف کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے، موجودہ بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی اس کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔