شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پربینچ تبدیلی کی نیب کی درخواست مسترد
لاہور: ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر بینچ کی تبدیلی کی نیب کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے نیب کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کی درخواست مسترد کردی۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے اور موجودہ بینچ درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا۔