پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،188 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔پیر کوکاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان ا سٹاک مارکیٹ کا آغاز اچھا ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 76 پوائنٹس تک جا پہنچا ۔کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 5,399,590 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 329,671,800 بنتی ہے۔