خودکشی حرام ہے مگر وزیراعظم جھوٹ اور یوٹرن پرمعافی تو مانگیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے گئے پروگرام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (ن) نے مہنگائی کا بوجھ اُتارنے اور معاشی استحکام لانے کیلیے 2015 میں آئی ایم ایف پروگرام ختم کردیاتھا، پہلے وزیراعظم ہیں جو کشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا 'عمران صاحب، ہم نہیں چاہتے آپ خودکشی کریں کیونکہ خودکشی حرام ہے مگر جھوٹ اور یوٹرن پر کم از کم معافی تو مانگیں'۔