ینگ ڈاکٹرز کا مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ
ینگ ڈاکٹرز نے بے نظیر ہسپتال کے تمام شعبوں میں ہڑتال کے بعد مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ڈاکٹروں کے ساتھ پیرمیڈیکل سٹاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مقامی کارکنوں نے نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر طارق نیازی کو بحال کرنے کے نعرے درج تھے، مظاہرے کے دوران ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور لواحقین کو شدید پریشانی کا شکار رہا جبکہ مری روڈ بند ہونے سے اسلام آباد جانے اور آنے والی ٹریفک کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہی، مظاہرین ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وزیرقانون راجہ بشارت نے ہسپتال میں سیاسی مداخلت کی ہے جب تک پنجاب حکومت ڈاکٹر طارق نیازی کو واپس ایم ایس کے عہدے پر بحال نہیں کرتی احتجاج اور او پی ڈی میں ہڑتال جاری رہے گی، ڈاکٹروں کا احتجاجی مظاہرہ 2 گھنٹے تک جاری رہا