سٹیزن پولیس لیزن کمیٹی (سی پی ایل سی)منظم انداز میں کام کررہی ہے، عارف علوی
صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سندھ گورنر ہائوس میں قائم سٹیزن پولیس لیزن کمیٹی (سی پی ایل سی )سندھ کے دفتر کا دورہ ،صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ سٹیزن پولیس لیزن کمیٹی (سی پی ایل سی)منظم انداز میں کام کررہی ہے۔ سی پی ایل سی اور تمام قانون نافذکر نے والے اداروں میں مکمل رابطہ ہے اور بہتر انداز میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ دورے کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نجف قولی مرزا بھی صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی کے ساتھ موجود تھے۔صدرِمملکت کی آمدپر سی پی ایل سی چیف اور دیگر اعلی حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔سی پی ایل سی چیف نے صدرِمملکت جناب ڈاکٹرعارف علوی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔سی پی ایل سی چیف زبیرحبیب نے صدرِمملکت کو مختصرسی پی ایل سی کی 29سالہ کارکردگی سے آگاہ کیا اوربتایاکہ کس طرح سی پی ایل سی کی جانب سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے24 گھنٹے خدمات انجام دیتی ہے۔صدرِمملکت نے پولیس کمپلین سینٹر ، کال سینٹر، گاڑیاں،موبائل فون اور قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کے مرکز کا بھی دورہ کیاجبکہ سی پی ایل سی کے ڈیٹاسسٹم اور کام کا معائنہ بھی کیا۔صدرِمملکت نے سی پی ایل سی کے ڈیٹا بیس سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے فلاحی منصوبوں کو بھی سراہا۔یاد رہے گزشتہ دن کراچی میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ورکنگ ریلیشن اور تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا جائے گا۔صدرمملکت اور وزیراعلی میں سندھ میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت کے کراچی میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں کراچی میں جاری ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ منصوبوں پرپیش رفت کے جائزہ کے لیے صدرمملکت سے وزیراعلی سندھ کی دوبارہ ملاقات ہوگی۔