ملک کی حالیہ تاریخ میں 2019 انتہائی پرامن سال تھا: فواد چوہدری
سائنس اور ٹیکنالوجی کےوزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی حالیہ تاریخ میں 2019 انتہائی پرامن سال تھا۔ آج (منگل) ایک ٹویٹ میں انہوں نےکہا کہ ہمارے ملک میں سیاحت دوگنا ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ متعدد سال بعد پاکستان میں کرکٹ کا کھیل بحال ہوگیا ہے اور پاکستان سپر لیگ کے تمام میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے پلوامہ واقعے کےبعد بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔