سینیٹ الیکشن مارچ میں ہوں گے,الیکشن کمیشن حتمی تاریخ کی منظوری کل دے گا
سینیٹ الیکشن مارچ میں ہوں گے۔ایک نجی ٹی وی نے الیکشن کمیشن کے ذرائع سے خبر دی ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے مارچ کی 3 تاریخوں کی تجویز ہے ۔ سینیٹ انتخابات 3,2 اور 4 مارچ کو کرانے کی تجویز ہے ۔ الیکشن کمیشن حتمی تاریخ کی منظوری کل بروز جمعرات کو دے گا۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ الیکشن کا شیڈول اسی روز جاری ہوگا۔ سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل فوری شروع ہوگا ۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔