آج جو مسائل ہیں سابق حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں. شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ تیس سالوں کی خرابیاں تیس مہینوں میں ٹھیک نہیں کر سکتے۔آج جو مسائل ہیں سابق حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں۔نیشنل پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سرکاری ملازمین کے حوالے سے بہت فکرمند ہیں ۔ وفاقی ملازمین کے مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا ۔ امید ہے وفاقی ملازمین کا احتجاج آج ہی ختم ہو جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ہمارے لیے خزانہ خالی چھوڑا۔ آج جو مسائل ہیں سابق حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں۔ تیس سالوں کی خرابیاں تیس مہینوں میں ٹھیک نہیں کر سکتے ۔اسلام آباد میں جاری احتجاج ختم ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بولے وفاقی سرکاری ملازمین بہت جلد مطمئن ہوجائیں گے اور احتجاج ختم ہوجائے گا ۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو کافی حد تک درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔ ہم اسی طرح چلتے رہے تو جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے.