کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کا خصوصی نغمہ جاری
پاک بحریہ کی جانب سے کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کا خصوصی نغمہ ” امن کی پکار” جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحری مشق امن 21 کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ نغمے میں امن پسند ممالک کو امن کے مشترکہ مقصد کے لئے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ خصوصی نغمے میں دیگر بحری افواج کو قیام امن کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کا ساتھ دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔ یہ نغمہ پاک بحریہ کے امن کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنے اور امن کے فروغ کیلٸے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔