ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 159.35 سے کم ہو کر 159.31 روپے پر بند ہوا ہے۔