بجلی کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافہ
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کی منطوری دے دی۔ وقت نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیموں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دی ہے تاہم اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔