کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق، 1502 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے اموات کاسلسلہ جاری ہے ۔ ملک بھر میں مزید ستاون افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 502 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوچکی ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 225 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی شرح 4.01 فیصد ہوگئی۔پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 391، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 296، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 972، بلوچستان میں 18 ہزار 898، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 923، اسلام آباد میں 42 ہزار 279 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے