ٹرمپ کا ٹوئٹراکاؤنٹ بحال نہیں ہوگا،ٹوئٹرسی ایف او
ٹوئٹر کے سی ایف او نیڈ سیگال نے کہاہے کہ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال نہیں ہوگا چاہے وہ دو ہزار چوبیس میں دوبارہ صدر منتخب بھی ہوجائیں۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی رابطے کے نیٹ ورک ٹوئٹر کے سی ایف او نیڈ سیگال نے کہاکہ ٹوئٹر کی یہ پالیسی ہے اگر ایک شخص وہ کسی بھی سیاسی،سماجی یا کسی اور عہدے پر فائز ہو ایک مرتبہ ان کے اکاؤنٹ پر پابندی لگ گئی،وہ برقرار رہےگی اگر ٹرمپ دو ہزار چوبیس میں دوبارہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو بھی ان کا اکاؤنٹ بحال نہیں ہوگا