وزیر داخلہ شیخ رشید سے مشیر خزانہ کی ملاقات
وزیر داخلہ شیخ رشید سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں سرکاری ملازمین کی تنخوائیں بڑھانے کی معاملے کو حتمی شکل دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی، سرکاری ملازمین کی تنخوائیں بڑھانے کی معاملے کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر مملکت علی محمد آج مذاکراتی ٹیم سے حتمی بات چیت کریں گے جس کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری ہونے کی صورت میں احتجاج ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا