چینی خلائی جہاز، مریخ پر اترنے کے لیے تیار
اس سال متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن کے بعد اب چین کا دوسرا مشن باقاعدہ طور پر مریخی مدار کا حصہ بن چکا ہے۔ جدید ترین چینی خلائی مشن تیان وین ون سرخ سیارے کے مدار میں داخل ہوچکا ہے۔ یہ واقعہ اماراتی امید مشن سے ایک روز بعد رونما ہوا ہے اور ایک ہفتے بعد ناسا کا جدید خلائی جہاز پریزرونس بھی مریخ پر اترے گا۔ اگرچہ تیان وین ون کسی سیارے پر چین کا دوسرا مشن ہے لیکن یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں چین نے کسی غیرملکی ادارے اور ماہر سے کوئی مدد یا اشتراک نہیں کیا ہے۔