نیب کو مریم نواز کے شوہر کیخلاف اہم شواہد مل گئے
پشاور : قومی احتساب بیورو نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف اہم شواہد حاصل کرلیے ، جائیدادوں کے جعلی دستاویز پیش کرنے پر نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخواہ نے مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کےخلاف اہم شواہد حاصل کرلیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدرنےبے نامی جائیدادیں ، ایک فلورمل تعمیر کی اور دیگرجائیدادیں بنائیں، تحقیقات کے دوران ملزم نے جائیدادوں کے جعلی دستاویز نیب کو پیش کیے۔