پاکستان سپر لیگ کےلیےکرونا ایس اوپیز تیار
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کےلیےکرونا ایس اوپیزتیار کرلیے ہیں، این سی او سی کی جانب سے منظوری ملنے پر اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے لیےکروناا یس اوپیزتیار کرلیے ہیں، ایس او پیز کو وزارت صحت اور این سی اوسی کو بھجوادیا گیا ہے،این سی او سی اور وزارت صحت کی جانب سے گرین سنگل ملنے کے بعد پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور وزارت صحت کی جانب سے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 کے ایس او پیز منظور کئے جانے کے بعد ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ،قیمت اور دیگرمعاملات کا اعلان ہوگا۔