پہلا ٹی ٹوئنٹی: رضوان کی شاندار سنچری، پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف

پاکستان نے محمد رضوان کی شان دار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے پہلا میچ میں 6وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا لیے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ہینری کلاسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنالیے۔محمد رضوان 104 اور محمد نواز 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے رہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اکثر کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس جا چکے ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کریں گے۔