ایما واٹسن اور راپرٹ گرنٹ ہالی ووڈ کی سب سے منافع دینے والی جوڑی بن گئی ۔
فلم ہیری پوٹر میں جاندار اداکاری نے ایما واٹسن اورروپرٹ گرنٹ کی جوڑی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔ فلم کے ریکارڈ بزنس نے دونوں اداکاروں کو مالامال کردیا ہے۔ یکے بعد دیگرےکامیابیوں اور عوامی مقبولیت کی وجہ سے ہالی ووڈ سٹارز ایما واٹسن اورروپرٹ گرنٹ گزشتہ پانچ برس میں سب سےزیادہ منافع دینے والی جوڑی بن گئی ہے۔