ایف آئی اے نے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد کے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کرسات مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئے اے کے مطابق گرفتار ہونے والے افغان باشندوں کو پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک ایجنٹ ضیاء نے ملائشیاء سمگل کرنے کی غرض سے مقامی ہوٹل میں ٹھہرا رکھا تھا تاہم کارروائی کے وقت ایجنٹ موقع سے فرار ہو گیا ۔گرفتار افغان باشندوں میں مصطفیٰ،محمد آمین ،محمد ایوب ،ایاز،مصطفی ناصر شامل ہیں۔ ایف آئی اے نےملزمان کاجسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ،ملزموں کے قبضے سے نادرا کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں ۔