بجلی بحران شدید ہونے کے بعد شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا ۔
پیپکو ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ اس وقت بجلی کی طلب تیرہ ہزار جبکہ پیداوار صرف سات ہزار میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ بھل صفائی مہم کے باعث ہائیڈرل پاور پلانٹس کی بندش ہے۔دوسری جانب پی ایس او نے بھی رقم کی ادایئگی نہ ہونے کے باعث پیپکو کو تیل کی سپلائی بند کردی ہے جس کے نتیجہ میں بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے ۔ اس وقت شہری علاقوں میں بارہ جبکہ دیہات میں بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی اس طویل بندش سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔