ہیرو کتنا بھی بڑا ہو پاکستان سے بڑا نہیں ہوسکتا، تنقید تو برداشت کرسکتے ہیں لیکن جھوٹے الزامات نہیں۔ قاسم ضیاء
ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ سابق اولمپئنز نے وزیراعظم کو خط لکھ کر پی ایچ ایف پر جھوٹے الزامات لگائے جس سے کھیل اور ملک دونوں کو نقصان پہنچا ۔اب اولمپئنز یا تو اپنے جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں یا پھر عدالتوں کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ اس موقع پر پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ مشعل وان ڈین نے اپنے معاہدے سے زیادہ پی ایچ ایف کو وقت دیا ہے ان پر تنقید بلا جواز ہے۔ فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ہاکی کلب آف پاکستان کراچی کو اپ گریڈ کرنا چاہتی ہے جس پر باون کروڑ روپے لاگت آئے گی۔پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر حنیف خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم اولمپک میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔