افریقہ کی طویل ترین ریلوے لائن مکمل ہو گئی۔
ادیس ابابا۔ 11 جنوری (اے پی پی) افریقہ کی طویل ترین ریلوے لائن مکمل ہو گئی ہے۔ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس آبابا کو جیبوٹی کے دارالحکومت اور بندرگاہ کے شہر جیبوٹی کے ساتھ ملانے والی اس ریلوے لائن کا افتتاح باقاعدہ تقریب کے ساتھ کیا گیا۔ایتھوپیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پروجیکٹ کی تکمیل پر جیبوٹی کے ناگاڈ ریلوے اسٹیشن پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ریلوے لائن کے ایتھوپیا کے حصے کا ماہِ اکتوبر میں افتتاح کیا گیا تھا جس کے وسیلے سے ایتھوپیا کی خلیج عدن اور بحیرہ احمر تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔نئی ریلوے لائن سے ادیس آبابا سے جیبوٹی کی بندرگاہ تک کا فاصلہ کم ہو کر 10 گھنٹے رہ گیا ہے۔لائن پر تجرباتی سفر کیا گیا اور آئندہ مہینوں میں ریلوے لائن کو خدمت کے لئے کھولنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔افریقہ کی اس طویل ترین ریلوے لائن کی بدولت مشرقی افریقی ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بھی فروغ پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہےواضح رہے کہ ایتھوپیا کی درآمدات و برآمدات کا 90 فیصد جیبوٹی کی بندرگاہ سے ہونے کی وجہ سے یہ ریلوے لائن ملک کے لئے خاص طور پر اہمیت کی حامل ہے۔ک±ل 756 کلو میٹر طویل اس ریلوے لائن پر تقریباً 3.4 بلین ڈالر مالیت اٹھی ہے۔افریقہ کی اس پہلی الیکٹرک ریلوے لائن کی مالیت کا 70 فیصد چائنہ ایگزائم بینک کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے۔