کراچی کے علا قے ناظم آباد میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے مشینری اور بڑی پیمانے پر رکھا گتہ جل کر خاک ہوگیا
ناظم آباد نمبر چار کے علاقے مجاہد کالونی میں فائر بریگیڈ آفس کے عقب میں واقع گتے کی فیکٹری میں رات گئے آگ لگی،، علی الصبح اطلاع ملنے پر پانچ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا مگر فیکٹری کو مکمل طور پر لپیٹ میں لینے والی آگ پر فوری قابو پانا مشکل ہوگیا، میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فائر آفیسر عارف کا کہنا تھا کہ آگ سےگتافیکٹری میں موجود تمام گتا جل کرراکھ ہوگیا، آگ پرفائربریگیڈکی6گاڑیوں نےقابوپایا، گتافیکٹری میں آج بجھانےکےآلات موجودنہیں تھے، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، آگ سےکسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہواعلاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ آگ رات تین بجے لگی مگر فائر بریگیڈ کا عملہ حسب روایت تاخیر سے پہنچا جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی، دوسری جانب پانی کی کمی کے باعث فائر فائٹرز کو امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہر قائد میں آئے روز آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں جس کی اہم وجہ اکثر فیکٹریوں میں آگ بجھانے کے آلات کا نہ ہونا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس حوالے سخت اقدامات کرے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طورپر نمٹا جاسکے، کیمرامین امجد اقبال کیساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی،،