ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی, کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب 54کروڑ ڈالر ہوگئے :اسٹیٹ بینک

کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب 59کروڑ 70لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23کروڑ 90لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7ارب 4کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب 54کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10.71ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی سے 10فیصد زائد ہیں، دسمبر میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب 69کروڑ ڈالر رہا۔