افغانستان: طالبان کے دہشت گرد حملے، 40 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

عسکریت پسندوں کی جانب سے افغانستان کے شمالی اور مغربی صوبوں میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے باعث چالیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 25 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، طالبان نے بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ طالبان کی جانب سے مختلف صوبوں میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، افغان فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا۔