برطانوی وزیراعظم یورپی یونین سے مزید یقین دہانیوں کے لیے کوشاں
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے یورپی یونین سے بریگزٹ معاہدے پر پارلیمانی رائے شماری سے قبل مزید یقین دہانیوں کے لیے کوشاں ہیں۔برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا کہ پارلیمان میں 15 جنوری کو اس معاہدے پر رائے شماری سے قبل وزیراعظم کی کوشش ہے کہ اہم معاملات پر یورپی یونین کی جانب سے اضافی یقین دہانیاں کرائی جائیں، تاکہ قانون سازوں کو اس معاہدے کے حق میں ووٹ ڈالنے پر آمادہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے درمیان معاہدے طے پایا تھا، جسے یورپی یونین نے تو منظور کر لیا تھا، تاہم برطانوی پارلیمان سے اس کی توثیق ہونا ابھی باقی ہے۔