وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے،علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیدادیں انہوں نے خود ڈکلیئر کی ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پرردعمل میں کہا کہ اِن لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا، اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں، علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیداد انہوں نے خود ڈیکلیئر کی ہیں جب کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کون سے ذرائع تھے جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی، اصل میں علیمہ باجی عمران کی بے نامیدار ہیں۔ ذرائع کا سراغ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ اورنمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔