ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونی گریو کے مطابق پاکستان وومن ٹیم کیساتھ یو اے ای میں ایک روزہ سریز کا شیڈول طے ہوچکا ہے۔ون ڈے میچز سات، نو اور گیارہ فروری کو دبئی میں ہوں گے جبکہ ہم کراچی میں تین ٹونٹی ٹونٹی میچز کا فیصلہ اب تک نہیں کرسکے۔اس حوالے سے فیصلہ سیکورٹی رپورٹ دیکھنے کے بعد کریں گے۔کراچی میں کھیلنے کے حوالے سے آئندہ ہفتے خواتین کرکٹرز اور ویسٹ انڈیز پلئیرز ایسوسی ایشن سے ملاقات ہوگی۔ایسٹرن سٹار کمپنی اجلاس میں کراچی کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز اکتیس جنوری، یکم اور تین فروری کو کراچی میں ہونے ہیں۔