قلات، خاران، مائیونڈ میں دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہوں کے خلاف آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے آپریشن ردالفساد کے تحت آئی بی او کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے بلوچستان کے علاقوں قلات، خاران، مائیونڈ میں دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہوں کے خلاف آئی بی او آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بشمول سب مشین گنز، آئی ای ڈیز، گرنیڈز، مائینز، آر پی جی سیون، راکٹ اور مواصلاتی آلات برآمد کر لیا گیا۔